آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب کی تقریب رونمائی،تہلکہ خیز انکشافات

Date:

اسلام آباد میں آپریشن بنیان مرصوص پر مبنی اہم کتاب "The War That Changed Everything” کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، جس نے بھارت کے تمام دعوؤں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ کتاب کے مصنفین مرتضیٰ سولنگی اور احمد حسن العرابی نے آپریشن کے آغاز سے اختتام تک کی تفصیلات حقائق کے ساتھ پیش کی ہیں۔کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آپریشن کے نام کا انتخاب اس وقت ہوا جب ائیر چیف نے آرمی چیف کو پاکستانی طیاروں کی تصاویر دکھائیں، جس پر آرمی چیف نے انہیں "آہنی دیوار” سے تشبیہ دی اور قرآن کی ایک آیت پڑھی۔ یہ نام وزیر اعظم کو تجویز کیا گیا، جسے انہوں نے منظور کر لیا۔کتاب کے مطابق 6 اور 7 مئی 2025 کی رات پاکستان نے نہ صرف بھارتی فضائیہ کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ طاقتور سائبر حملے بھی کیے، جن سے تمام بھارتی ایئر بیسز کی بجلی منقطع ہو گئی۔ پاکستان نے بھارت کے 4,411 سے زائد حساس سائبرانفراسٹرکچر کو تباہ کیا۔پہلگام کے بارے میں انکشاف کیا گیا کہ بھارتی انٹیلیجنس بیورو کے ڈائریکٹر کے مطابق جب علاقے کو سیاحوں کے لیے کھولا گیا تو کسی سکیورٹی فورس کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ 10 مئی کو پاکستان نے ملٹری چینل کے ذریعے بھارت کو واضح انتباہ دیا تھا کہ اگر کراچی پر حملے کی کوشش ہوئی تو توقعات سے کہیں زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔کتاب میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بیانات میں تضادات بھی بے نقاب کیے گئے ہیں۔ انکشاف ہوا کہ بھارت نے پاکستان سے پہلا باضابطہ رابطہ بلااشتعال حملے کے بعد کیا، جب پاکستانی فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو نشانہ بنا لیا تھا۔مزید برآں، کتاب میں "Ex 222” کے نام سے خصوصی لیک فائلز شامل ہیں، جن کے مطابق بھارت آزاد کشمیر میں دراندازی کرکے 0.75 سے 1.25 کلومیٹر کا نیا بارڈر قائم کرنا چاہتا تھا، مگر اپنے مقصد میں ناکام رہا۔ اس دوران بھارتی بحریہ کا سب سے اہم ایئرکرافٹ کیریئر "وکرم ادیتا” تکنیکی خرابیوں کا شکار رہا۔کتاب میں واضح کیا گیا کہ پاکستان نے اس جنگ میں کسی ملک، بشمول چین، سے مدد نہیں لی۔ تمام جوابی کارروائیاں پاکستان میں تیار کی گئی منصوبہ بندی اور وسائل سے کی گئیں۔ پاکستان نے بھارت میں ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں سے ڈرون حملے کیے جا رہے تھے۔ اس سے قبل بھارت دو مرتبہ امبالہ اور آدم پور ایئر بیس سے حملے کی کوشش کر چکا تھا، جنہیں بروقت انٹیلیجنس نے ناکام بنا دیا۔را کی خفیہ دستاویزات کے مطابق پہلگام حملے کی تیاری امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی آمد کے ساتھ ہی کی گئی تھی، اور اگر یہ ناکام ہوتا تو اگلا حملہ گاندربل میں کیا جانا تھا۔اہم فوجی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ جھڑپ ستمبر یا اکتوبر 2025 میں ہو سکتی ہے، جبکہ 2027 میں بڑی جنگ کا خطرہ موجود ہے۔ کتاب کے مطابق بھارتی دفاعی نظام S-400 کو تباہ کرنے والا پاکستانی طیارہ JF-17 بلاک 3 تھا۔ تین فضائی مشقوں کی بدولت پاکستانی فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو 6 مئی کو ایسی پوزیشن پر لا کھڑا کیا جہاں انہیں آسانی سے نشانہ بنایا گیا۔کتاب میں مزید بتایا گیا کہ بھولاری ایئر بیس پر کارروائی کے بعد پاکستان نے سری نگر ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا، جس کے بعد بھارتی ڈی جی ایم او نے فوری طور پر جنگ بندی کی درخواست کی۔ معرکہ حق کے دوران حسن خیل میں 71 خوارج کی ہلاکت نے بھارت کی بڑی جنگی کوششوں کو شدید دھچکہ پہنچایا۔ماہرین کے مطابق معرکہ حق نے پاکستان کو "نیٹ ریجنل سٹیبلائزر” کے طور پر مضبوط کیا، جبکہ بھارت کا "نیٹ سکیورٹی پرووائڈر” کا بیانیہ مکمل طور پر ختم ہو گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

فیصل آباد:سی سی ڈی کی کارروائی،بچوں سےزیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)...

سمبازہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، مزید3دہشت گرد ہلاک

سات سے 9 اگست 2025 کے دوران ضلع ژوب...

بیوروکریسی کا 78 سال میں احتساب نہیں ہوا، ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟ وزیردفاع خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں...

حماس کے ہتھیار ڈالنے سے انکار کے بعد اس کا خاتمہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں،نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس...