حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
اعلان کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کی گئی ہے،
جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 178 روپے 27 پیسے فی لیٹر طے کی گئی ہے۔مزید برآں، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 20 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کی اطلاق اگلے 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔