وفاقی وزیر رانا تنویرکی ایرانی صوبہ قُم کے گورنرسے ملاقات، زرعی اور تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Date:

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ایران کے صوبہ قُم کے گورنر اکبر بہنامجو سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات کو تجارتی و زرعی تعاون میں ڈھالنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران رانا تنویر حسین نے کہا کہ زرعی شعبہ دونوں ممالک کے درمیان غذائی تحفظ اور معاشی تعلقات کی بنیاد بن سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اعلیٰ معیار کے چاول، آم، مکئی اور حلال گوشت فراہم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،

جبکہ ایران کی زعفران، پستہ اور خشک میوہ جات میں مہارت دونوں ملکوں کے لیے سودمند ثابت ہوگی۔رانا تنویر حسین نے بتایا کہ دونوں ممالک نے کسٹم اور ایس پی ایس پروٹوکولز کو بہتر بنانے اور کولڈ چین اور ویئر ہاؤسنگ جیسے تجارتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پاکستانی زرعی برآمدات پر انحصار میں نمایاں اضافہ کرے گا اور اپنی چاول کی درآمدات کا بڑا حصہ پاکستان سے کرے گا۔ اس کے علاوہ آم کی برآمدات سے متعلق اجازت ناموں اور زر مبادلہ کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔ ایران مکئی اور گوشت کی بھی بڑی مقدار پاکستان سے درآمد کرے گا، اور پاکستان گوشت کا تقریباً 60 فیصد بنیادی سپلائر بنے گا۔رانا تنویر حسین کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان زرعی تعاون دونوں ممالک کے لیے پائیدار شراکت داری کا نیا دور لائے گا، جبکہ عوامی اور ادارہ جاتی سطح پر روابط دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

 سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق...

سوست:تاجروں کے دھرنےکے خلاف ایکشن،آنسو گیس کےشیل فائر کئے گئے

گلگت بلتستان کے چین کے ساتھ سرحد سوست بارڈر...

تھائی لینڈ کے بادشاہ اور ملکہ نے بوئنگ 737 جہاز کوخود پائلٹ اور کو پائلٹ کی حیثیت سے اڑایا۔

تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگکورن اور ملکہ سوتھیدا...

آپریشن سندور میں بدترین شکست کے بعد,مودی کا جنگی جنون بے قابو

آپریشن سندور میں بدترین شکست کے بعد بھارتی وزیراعظم...