اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بتایا کہ پچھلے سال دنیا بھر میں کم از کم 390 امدادی کارکن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جو تاریخ میں ایک بے مثال واقعہ ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ امدادی کارکنوں کا احترام اور تحفظ لازمی ہے، انہیں کسی صورت نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے کیونکہ ان پر حملہ دراصل انسانیت پر حملہ ہے۔یہ کارکنان ان 300 ملین سے زائد افراد کے لیے واحد امید ہیں جو تنازعات یا قدرتی آفات میں پھنسے ہوئے ہیں، لیکن وہ مسلسل بڑھتے ہوئے خطرات اور محدود ہوتے وسائل سے دوچار ہیں۔
گزشتہ سال کم از کم 390 امدادی کارکن مارے گئے: انتونیو گوتریس
Date: