بھارتی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک بل منظور کیا ہے، جس کے تحت پیسے کے عوض کھیلے جانے والے آن لائن گیمز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق، یہ بل ’’پروموشن اینڈ ریگولیشن آف آن لائن گیمنگ بل 2025‘‘ کے نام سے منظور ہوا، جو رواں ہفتے ایوانِ زیریں سے بھی پاس ہوچکا ہے اور اب اس پر صدر کے دستخط باقی ہیں۔بل کے مطابق، ایسے تمام ’’نقصان دہ‘‘ آن لائن گیمز جن میں مالی لین دین یا پیسے شامل ہوں، ان کی تشہیر اور ان سے متعلق مالی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ مودی حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ گیمز انسانی نفسیات پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ نئے قانون کے تحت، جو شخص اس بل کے نفاذ کے بعد پیسے پر مبنی گیمز فراہم کرے گا، اسے تین سال تک کی قید اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوسری جانب، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ہزاروں افراد کی ملازمتیں ختم ہونے اور کئی ایپ بیسڈ کاروباروں کے بند ہونے کا خدشہ ہے، جن میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری شامل تھی۔
بھارت میں آن لائن گیمز پر پابندی لگادی گئی،پارلیمان میں بل منظور
Date: