ایرانی شہرمشہد میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، موساد کے8ایجنٹ گرفتار

Date:

ایرن کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملک میں تخریب کاری کی صہیونی سازش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مشرقی صوبہ خراسان رضوی میں ایک بڑی کارروائی کے دوران اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے وابستہ دہشت گرد گروہ کے 8 ایجنٹ گرفتار جبکہ بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، بم تیار کرنے کے آلات، لانچر کے پرزے اور بارودی مواد برآمد کیے گئے۔دفاعی ذرائع کے مطابق، گرفتار شدہ عناصر حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران حساس اوراسٹریٹجک تنصیبات کے ساتھ ساتھ ممتاز فوجی شخصیات کی خفیہ معلومات موساد کو فراہم کر رہے تھے۔علاوہ ازیں گرفتار ہونے والے دہشت گرد ریاستی و عسکری حکام پر حملوں اور مقدس شہر مشہد میں اہم مراکز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارہے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

یمن، محمد مفتاح عبوری وزیر اعظم مقرر

یمن کے وزیراعظم احمد غالب رہوی کی اسرائیلی حملے...

اسرائیل اور غاصب طاقتوں کے لیے سیاہ دن آنے والے ہیں، انصار اللہ

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسداد...

شاداب خان کے گھر بیٹی کی پیدائش،مداحوں کی مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے...