یو اے ای ٹی 20 ٹرائی سیریز,پاکستان کی افغانستان کو 39 رنز سے شکست

Date:

یو اے ای میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ کپتان سلمان آغا نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 36 گیندوں پر 53 رنز بنائے جن میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ محمد نواز نے 21 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جبکہ سہیب زادہ فرحان نے 21 رنز سکور کیے۔افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مجھیب الرحمان، راشد خان، محمد نبی اور عمرزئی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 19.5 اوورز میں 143 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔رحمان اللہ گرباز نے 38 رنز بنائے جبکہ کپتان راشد خان نے 16 گیندوں پر جارحانہ 39 رنز اسکور کیے، تاہم باقی بیٹنگ لائن ناکام رہی۔ حارث رؤف سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 31 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سفیان مکی کے حصے میں بھی 2 وکٹیں آئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

یمن، محمد مفتاح عبوری وزیر اعظم مقرر

یمن کے وزیراعظم احمد غالب رہوی کی اسرائیلی حملے...

اسرائیل اور غاصب طاقتوں کے لیے سیاہ دن آنے والے ہیں، انصار اللہ

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسداد...

شاداب خان کے گھر بیٹی کی پیدائش،مداحوں کی مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے...