بھارت نے اسپیل ویز کھولے جس سے دریا بھپر گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف

Date:

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں سیلابی ریلے کے باعث جھنگ، ملتان اور مظفرگڑھ متاثر ہوسکتے ہیں، جبکہ دریائے راوی کے سیلابی ریلے سے قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خانیوال میں بھی خطرات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان کے اضلاع بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پانچ مراحل پر مشتمل منصوبہ بنایا گیا ہے، اور انتظامیہ نے پہلی ترجیح کے طور پر بروقت لوگوں کے انخلا کو یقینی بنایا۔ بروقت انخلا سے کئی قیمتی جانیں بچائی گئیں۔وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ 6 لاکھ متاثرہ افراد اور ساڑھے چار لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوئی، جبکہ بھارت کی جانب سے اسپیل ویز کھولنے سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا اور سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی شہرمشہد میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، موساد کے8ایجنٹ گرفتار

ایرن کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

جنگ کے خواہاں نہیں مگر جارحیت کا پوری قوت سےجواب دیں گے،ایرانی صدر پزشکیان

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

جموں و کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے 11 افراد جاں بحق

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بارشوں...

یمن پر اسرائیل کاحملہ، حوثی وزیر اعظم اور متعددوزراء شہیدہوگئے

یمن کے حوثیوں نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی...