جموں و کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے 11 افراد جاں بحق

Date:

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصان ہوا۔مقامی ذرائع کے مطابق ضلع ریاسی میں لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث ایک گھر ملبے تلے دبنے سے سات افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں پانچ بچے شامل ہیں۔ریسّی کے ماہور علاقے کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر وقار یونس کے مطابق متاثرہ خاندان کے تمام افراد تین سے چار گھنٹے ملبے میں دبے رہے، جس کے بعد ان کی لاشیں نکالی گئیں۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر بالترتیب 12، 10، 8، 6 اور 4 سال تھی۔دوسری جانب، رامبن ضلع کے راج گڑ علاقے میں بھی کلاؤڈ برسٹ کے باعث چار افراد جاں بحق اور ایک لاپتہ ہوگیا۔پولیس کے مطابق، شدید بارش اور سیلاب نے علاقے میں ایک گھر اور اسکول کو نقصان پہنچایا اور معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ؛ اے سی سمیت چار افراد شہید

آج بنوں میں ایک افسوسناک واقعے میں میران شاہ...

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات: عظمیٰ خان نے صحت بہتر قرار دے دی، قیدِ تنہائی پر تشویش

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ...