ایک امریکی اخبار کے مطابق یہ فیصلہ امریکہ اور بھارت کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ کے سفری شیڈول سے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے بتایا کہ ٹرمپ کا اس سال بھارت جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تاہم امریکی اور بھارتی حکام کی جانب سے اس خبر کی نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید۔ یہ دورہ دراصل کواڈ اجلاس میں شرکت کے لیے طے تھا، جو اس سال بھارت میں ہونا تھا۔یہ بھی یاد رہے کہ امریکہ، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل چار ملکی اتحاد کے وزرائے خارجہ کا اجلاس رواں سال جنوری میں امریکہ میں منعقد ہوا تھا۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری دیکھنے میں آئی، خاص طور پر اس کے بعد جب بھارت نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ فائنل نہیں کیا۔ اس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے بھارتی اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔ اسی دوران ٹرمپ وقتاً فوقتاً پاک-بھارت کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش کرتے رہے ہیں، جسے بھارت مسلسل مسترد کرتا آ رہا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا
Date: