یمن پر اسرائیل کاحملہ، حوثی وزیر اعظم اور متعددوزراء شہیدہوگئے

Date:

یمن کے حوثیوں نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں ان کی حکومت کے وزیرِاعظم احمد الرہوی ہلاک ہوگئے ہیں۔ حوثیوں کے مطابق یہ حملہ جمعرات کو دارالحکومت صنعاء میں اس وقت ہوا جب احمد الرہوی وزراء کے ایک گروپ کے ساتھ موجود تھے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس حملے میں حوثی حکومت کے کئی دیگر وزراء بھی مارے گئے، تاہم مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔الجزیرہ کے مطابق احمد الرہوی حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں قائم حکومت کے وزیرِاعظم تھے اور ایک ورکشاپ کے دوران دیگر وزراء کے ہمراہ نشانہ بنے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے صنعاء میں ’’حوثی دہشت گرد حکومت کے فوجی ہدف‘‘ کو نشانہ بنایا۔گزشتہ چند مہینوں کے دوران اسرائیل متعدد بار حوثی پوزیشنز پر حملے کر چکا ہے، جبکہ حوثیوں کی جانب سے اسرائیل اور مغربی جہازوں پر حملے جاری ہیں، جنہیں وہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی قرار دیتے ہیں۔حوثیوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی حملے ان کی عسکری کارروائیوں کو نہیں روک سکیں گے۔حوثی صدارتی دفتر نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ مہلک حملے کے باوجود ان کی حکومت اور ادارے اپنے کام جاری رکھیں گے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جمعرات کے حملے میں کل کتنے افراد ہلاک ہوئے۔ البتہ اسرائیلی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے پوری حوثی کابینہ کو نشانہ بنایا، جس میں وزیرِاعظم اور 12 دیگر وزراء شامل تھے۔یہ حملہ اس سے چار روز قبل 24 اگست کو صنعاء پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے کے بعد کیا گیا، جس میں 10 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اُس وقت اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس نے حوثیوں کے فوجی مراکز اور صدارتی محل کو نشانہ بنایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد میں بھارت کیخلاف شاندار فتح کی یاد میں "معرکہ حق” یادگار کی تعمیر کا آغاز

اسلام آباد: بھارت کی جارحیت کے خلاف تاریخی کامیابی...

ایرانی شہرمشہد میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، موساد کے8ایجنٹ گرفتار

ایرن کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

جنگ کے خواہاں نہیں مگر جارحیت کا پوری قوت سےجواب دیں گے،ایرانی صدر پزشکیان

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

جموں و کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے 11 افراد جاں بحق

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بارشوں...