جنگ کے خواہاں نہیں مگر جارحیت کا پوری قوت سےجواب دیں گے،ایرانی صدر پزشکیان

Date:

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کسی جنگ کا خواہاں نہیں، لیکن اگر کوئی طاقت تجاوز کی کوشش کرے تو ملک پوری قوت سے اس کے سامنے ڈٹ جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ اصل تشویش بیرونی دھمکیاں نہیں بلکہ اندرونی اختلافات اور شگاف ہیں جن سے دشمن زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتا ہے۔پزشکیان نے اسنیپ بیک کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بالکل نہیں چاہتے کہ اسنیپ بیک فعال ہو، لیکن سوال یہ ہے کہ وہ یورپی ممالک جو خود بارہا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرچکے ہیں، آج ہم پر کس منہ سے الزام لگاتے ہیں؟صدر نے زور دے کر کہا کہ صرف فوجی طاقت کافی نہیں، اصل قوت عوام اور ان کا اتحاد ہے۔ اگر ہمارے پاس میزائل نہ ہوں لیکن معاشرے میں انصاف، صداقت اور انسانیت قائم ہو تو کوئی بھی ہماری سرزمین پر بری نظر نہیں ڈال سکتا۔ لیکن اگر عوام کا اعتماد اور ساتھ نہ ہو تو فوجی طاقت بھی بے معنی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ہماری تمہاری کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو واضح پیغام

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان...

دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی مبینہ جارحیت...

بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 6 جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف 2 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد سے بڑی عدالتی پیش رفت سامنے آئی...