پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے خواتین کی مالی آزادی کو سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیملی کتنی بھی امیر ہو، لیکن اپنے کمائے پیسوں کی بات ہی اور ہوتی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک کلپ میں ماورا حسین نے کہا،میں چاہتی ہوں کہ تمام لڑکیاں یہ بات سمجھیں کہ آج کے دور میں مالی آزادی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ چاہے آپ کا بیک گراؤنڈ مضبوط ہو، شوہر یا سسرال والے امیر ہوں، لیکن جب آپ کے پاس اپنے کمائے ہوئے پیسے ہوں گے تو آپ کے اندر زبردست اعتماد آئے گا۔اداکارہ کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل دیے۔ کئی صارفین نے ماورا سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کے پاس اپنی آمدنی ہونا ضروری ہے، جبکہ کچھ نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں جب نوکری یا پیسے کمانا مشکل ہے تو ایسا کہنا حقیقت سے دور ہے۔
اپنے کمائے پیسے ہی اصل اعتماد دیتے ہیں،اداکارہ ماورا حسین کا خواتین کی مالی آزادی پر زور
Date: