بھارت کی بھوجپوری فلم انڈسٹری کی اداکارہ انجلی راگھو نے ساتھی اداکار پَون سنگھ کے نامناسب رویے کے بعد انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ واقعہ پَون سنگھ کے نئے گانے ’سَیّاں سیوا کرے‘ کی پروموشنل تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پَون سنگھ نے انجلی کو اجازت کے بغیر چھوا اور کہا کہ آپ کی کمر پر کچھ لگا ہوا ہے۔ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے پَون سنگھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا، کتنا گھناؤنا اور شرمناک عمل ہے، انجلی واضح طور پر غیر آرام دہ نظر آ رہی تھیں لیکن اسٹیج پر تھپڑ مارنے سے گریز کر گئیں۔انجلی راگھو نے سوشل میڈیا لائیو سیشن میں کہا:مجھے بہت افسوس ہے کہ ایسا ہوا، پچھلے دو دن سے میں کافی پریشان ہوں، میری ٹیم نے بتایا کہ میری کمر پر کچھ نہیں لگا تھا، جس پر مجھے شدید دکھ ہوا۔ میں اسٹیج پر پَون کے مداحوں کے درمیان کھڑی تھی، سب انہیں بھگوان بول رہے تھے۔ ان کی حرکت پر مجھے غصہ اور رونا آیا لیکن کچھ نہیں کر سکی۔ آئندہ میں بھوجپوری فلم انڈسٹری میں کام نہیں کروں گی۔بعدازاں پَون سنگھ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا:میری نیت غلط نہیں تھی، ہم لوگ فنکار ہیں، لیکن اگر میری کسی بات سے انجلی کو برا لگا ہو تو میں معافی چاہتا ہوں
بھارتی اداکارہ کا ساتھی فنکار کے نامناسب رویے پر انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان
Date: