قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ کرکٹر نے ہفتے کو سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے دو تصاویر بھی شیئر کیں۔شاداب خان نے اپنی پوسٹ میں لکھ
الحمداللّٰہ، اللّٰہ نے ہمیں ہماری پہلی اولاد ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔ اس رحمت پر الفاظ سے بڑھ کر شکر گزار ہیں، براہِ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ ہم اس نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔
شاداب خان اور ان کی اہلیہ کو مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ شاداب خان نے جنوری 2023 میں قومی ٹیم کے سابق کوچ اور مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کی تھی۔