پاکستان میں آف شور تیل و گیس کی تلاش،توانائی بحران کا حل،معیشت کیلئے نیا باب

Date:

سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے حکومت پاکستان نے ایس آئی ایف سی کے تعاون سے بین الاقوامی اشتراک کے تحت بڑی کاوشیں شروع کر دی ہیں۔ یہ اقدام توانائی بحران پر قابو پانے اور بھاری درآمدی بل کو کم کرنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ذرائع کے مطابق توانائی کے شعبے میں غیر مؤثر انتظام کے باعث گردشی قرضہ 1.14 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس سے نہ صرف معیشت پر دباؤ بڑھا ہے بلکہ ملکی توانائی تحفظ بھی خطرے میں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش اور بروقت استعمال اس بحران سے نکلنے کے لیے ناگزیر ہے۔یورپی جریدے ماڈرن ڈپلومیسی کے مطابق، وینزویلا، سعودی عرب اورکینیڈا کے بعد پاکستان دنیا کے چوتھے بڑے آف شور تیل و گیس کے ذخائر کا حامل ہے۔یہ ذخائر اگربروقت استعمال میں لائے گئے تو پاکستان اپنی توانائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں ایک توانائی حب کے طور پر ابھر سکتا ہے۔بین الاقوامی کمپنی "سینرجیکو” کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی کا کہنا ہے کہ "حالیہ دریافت شدہ پاکستانی خام تیل پریمیم کوالٹی کا ہے جس میں ریفائنری تبدیلی کی ضرورت نہیں”۔ یہ خصوصیت پاکستان کے لیے درآمدی اخراجات کم کرنے اور تیل کی مقامی پراسیسنگ میں نمایاں بچت کا ذریعہ بن سکتی ہے۔وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کےمطابق، "25 تا 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سےایک دہائی میں 10 فیصد ذخائر قابلِ استعمال بن سکتے ہیں”۔ حکومت اس منصوبے کو گیم چینجر قرار دے رہی ہے جو ملکی معیشت کے استحکام، روزگار کے مواقع اور تجارتی خسارے میں کمی کا باعث بنے گا۔یہ تمام اقدامات ایس آئی ایف سی کی معاونت سے جاری ہیں، اور حکومتی حلقوں کو امید ہے کہ یہ پیش رفت پاکستان کی معیشت کے لیے ایک نیا باب ثابت ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

یمن، محمد مفتاح عبوری وزیر اعظم مقرر

یمن کے وزیراعظم احمد غالب رہوی کی اسرائیلی حملے...

اسرائیل اور غاصب طاقتوں کے لیے سیاہ دن آنے والے ہیں، انصار اللہ

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسداد...

شاداب خان کے گھر بیٹی کی پیدائش،مداحوں کی مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے...