پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جبکہ مختلف حادثات میں 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا، جس میں متاثرہ علاقوں سے ساڑھے 7 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ ان کے مطابق صوبے کے 2200 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور متاثرین کے جانوروں کو محفوظ مقام تک پہنچانے کے لیے بیڑوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔عرفان کاٹھیا نے مزید کہا کہ بارشوں کے نئے اسپیل نے تباہی میں اضافہ کیا ہے، جس کے باعث اربن فلڈنگ سے بھی نمٹنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا سارا فوکس متاثرین کی امداد اور بحالی پر ہے۔
پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار، متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز، 33 اموات
Date: