وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو ڈپٹی کمشنر ھنزہ کی جانب سے ایمرجنسی کے تحت بحالی کے کاموں کے حوالے سے دئیے جانے والی بریفنگ کے موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ شمشال روڈ کی مکمل بحالی کے لیے محکمہ تعمیرات اقدامات کرے۔ وزیر اعلی نے محکمہ تعمیرات میں شمشال میں کے لیے خالی اسامیوں پر بھرتیاں عمل میں لائی جائے۔ انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکموں کے آفسران شمشال اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں۔ چیپر سن پاور پراجیکٹ ایک ماہ میں ہر صورت مکمل کیا جائے مزید تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ کام نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کریں آفسران عوام کے مسائل کا احساس کریں۔ آبپاشی کے چینلز کی بحالی ایمرجنسی بنیادوں پر کریں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مقامی زمینداروں کو پانی کی بحالی جلد کریں۔
ڈپٹی کمشنر ہنزہ کی سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق وزیر اعلیٰ جی بی کوبریفنگ
Date: