صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

Date:

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے، جس کے بعد یہ قانون نافذ العمل ہو گیا ہے۔ ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق یہ قانون سکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف صلاحیت کو مزید مضبوط بنائے گا اور اس میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق بل میں تین سالہ سن سیٹ کلاز شامل ہے تاکہ اس کی مدت محدود رہے، جبکہ قانون میں عدالتی نگرانی اور حفاظتی اقدامات بھی شامل ہیں۔ بل کے مطابق کسی شخص کو ٹھوس شواہد کے بغیر حراست میں نہیں لیا جا سکے گا، جبکہ 3 ماہ سے زائد حراست کے لیے معقول جواز لازمی قرار دیا گیا ہے۔ترمیمی بل کے تحت سیکشن 11 فور ای میں ترمیم کی گئی ہے جس کے مطابق مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کسی بھی شخص کو ملکی سلامتی، دفاع یا امن و امان کے لیے 3 ماہ تک حفاظتی حراست میں رکھ سکتی ہیں۔ اس میں اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد بھی شامل ہوں گے۔ مزید یہ کہ زیر حراست شخص کے خلاف تحقیقات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (JIT) کرے گی۔یہ قانون آئندہ تین سال کے لیے نافذ العمل ہوگا۔ چند روز قبل یہ بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے اس قانون کو آئین اور جمہوریت کے منہ پر طمانچہ قرار دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے باہر دھماکہ، 12 افراد جاں بحق، 31 زخمی

کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے باہر...

پنجاب جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے جنگل کی...

پنجاب میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری، سینکڑوں متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل

پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کھولڑہ پوائنٹ، ہسو والی،...