ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا نیا طریقہ کار اور فیس شیڈول جاری

Date:

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا نیا طریقہ کار اور فیس شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق شہری اب اپنی ضرورت کے مطابق ایک سے پانچ سال تک کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق پنجاب سمیت ملک بھر میں درست ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس اس بات کی ضمانت ہے کہ ڈرائیور نے ضروری ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیے ہیں اور ٹریفک قوانین سے آگاہ ہے، جس سے حادثات میں کمی اور سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رہتا ہے۔ یہ قانونی طور پر گاڑی چلانے کی اجازت کا ثبوت بھی ہے۔لائسنس بنوانے کے لیے سب سے پہلے شہریوں کو لرنر لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوگا، جس کی فیس 500 روپے ہے اور یہ آن لائن بھی بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد امیدوار کو مقررہ سینٹر پر جا کر تھیوری اور عملی امتحان دینا ہوگا۔ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ریگولر لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔پنجاب میں کار ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ٹیسٹ فیس 150 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ لائسنس کے اجراء پر 1,350 روپے اور کوریئر سروس کے لیے 480 روپے ادا کرنے ہوں گے، یوں ایک سالہ ڈرائیونگ لائسنس کی مجموعی لاگت تقریباً 1,830 روپے بنتی ہے۔ محکمہ ٹریفک پولیس کے مطابق شہری اپنی سہولت کے مطابق ایک سے پانچ سال تک کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں، جس کی فیس شیڈول مدت کے لحاظ سے مختلف ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

یمن کی اسرائیل کو انتباہ: انتقام یقینی ہے۔

اسرائیل نے اپنے تازہ حملے میں صنعا پر یمن...

افغانستان زلزلہ : سے کئی گاوں تباہ ‘ 800ہلاکتیں ، 3000زخمی

افغانستان میں آنے والے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے...

ہاؤسنگ سوسائیٹیز سیلاب میں تباہی کی بڑی وجہ بنیں،خواجہ آصف کا اعترف

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ایک انوکھے انکشاف کے...

انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کا حاضر سروس افسر گرفتار

پشاور میں پاکستان کے خفیہ اداروں نے ایک کامیاب...