مجھے بچا لیں، میں ثنا یوسف کی طرح مرنا نہیں چاہتی،معروف اسٹار سامعہ حجاب کی فریاد

Date:

مجھے بچا لیں، میں مرنا نہیں چاہتی یہ الفاظ ہیں سوشل میڈیا کی معروف اسٹار سامعہ حجاب کے، جنہوں نے اپنی جان کو لاحق خطرات کے باعث پولیس کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ سامعہ حجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے ساتھ بھی وہی سانحہ ہو جو مشہور ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے ساتھ پیش آیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں سامعہ حجاب نے لرزتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک شخص نے انہیں شادی سے انکار کرنے پر اغوا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی جس کے ساتھ اپنے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پیش کی، جس میں ایک مشکوک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے۔ سامعہ نے نہ صرف اس شخص کی شناخت ظاہر کی بلکہ اس کے شہر کا نام بھی لیا۔یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں،،اس سے پہلے بھی کئی سوشل میڈیا اسٹارز کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے شادی کے پیغامات اور مطالبات کا سامنا رہا ہے، اور جب انکار کیا گیا تو حالات خطرناک رخ اختیار کر گئے۔ کچھ نے اپنی زندگی کھو دی، تو کچھ اپنی جان بچانے کے لیے دربدر بھٹکنے پر مجبور ہوگئیں۔چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک سٹارثنا یوسف بھی جنونی نوجوان کے گولیوں کا نشانہ بن کر زندگی کی بازی ہار چکی ہیںسوشل میڈیا پر بے باکی اور شہرت بظاہر روشنیوں سے جگمگاتی دکھائی دیتی ہے، مگر اس کے سائے میں اندھیرے بھی چھپے ہوتے ہیں۔ مداحوں کی چاہت بعض اوقات جنون کی شکل اختیار کر لیتی ہے، اور یہی جنون ان سوشل میڈیا اسٹارز کے لیے خوفناک انجام کا باعث بن جاتا ہے۔سامعہ حجاب کا معاملہ اس حقیقت کی ایک تازہ مثال ہے کہ شہرت کے ساتھ ساتھ خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ چاہنے والوں کی محبت اگر عزت اور احترام کے دائرے میں رہے تو ٹھیک، مگر جب یہی محبت زبردستی میں بدل جائے تو زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چلاس میں پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹرہُڈور گاؤں کے قریب گر کر تباہ

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں...

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا نیا طریقہ کار اور فیس شیڈول جاری

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا نیا طریقہ کار اور...

سب کو ہنسانے والاانور علی آج خود خاموش ہوگیا

 پاکستان کے معروف کامیڈین انور علی طویل علالت کے...

یمن، محمد مفتاح عبوری وزیر اعظم مقرر

یمن کے وزیراعظم احمد غالب رہوی کی اسرائیلی حملے...