چلاس میں پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹرہُڈور گاؤں کے قریب گر کر تباہ

Date:

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ہُڈور گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دو میجر سمیت پانچ جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر نے صبح تقریباً 10 بجے تھکداس کنٹونمنٹ سے پرواز بھری تھی اور کریش لینڈنگ کے بعد تباہ ہوا۔ حادثے میں شہید ہونے والوں میں پائلٹ ان کمانڈر میجر عاطف، کو پائلٹ میجر فیصل، فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار مقبول، کریو چیف حوالدار جہانگیر اور نائیک عامر شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ دورانِ پرواز فنی خرابی پیش آئی۔ آرمی ایوی ایشن کی تربیتی پروازیں آپریشنل تیاری کو برقرار رکھنے اور ہر قسم کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے ناگزیر ہیں، جن میں دفاعی فرائض کے ساتھ ساتھ امدادی و بحالی کے مشنز بھی شامل ہیں۔اس سانحے پر وزیر اعلیٰ اور گورنر گلگت بلتستان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاک فوج دفاع وطن اور عوامی خدمت کے ہر پہلو پر اپنی تیاری جاری رکھے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ؛ اے سی سمیت چار افراد شہید

آج بنوں میں ایک افسوسناک واقعے میں میران شاہ...

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات: عظمیٰ خان نے صحت بہتر قرار دے دی، قیدِ تنہائی پر تشویش

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ...