افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ شارجہ میں سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلتے ہوئے انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے 98 میچز میں 165 وکٹیں حاصل کر کے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 126 میچوں میں 164 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
افغانستان کے راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینےوالے باؤلر بن گئے
Date: