سہ ملکی سیریز،افغانستان نے متحدہ امارات کو 38 رنز سے ہرادیا

Date:

سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 38 رنز سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے اس میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا انتخاب کیا۔افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ ان کی جانب سے ابراہیم زادران نے 63 اور صدیق اللہ اتل نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کریم جنت 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ یو اے ای کی طرف سے محمد روہید اور صغیر خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 150 رنز ہی بنا سکی۔ ان کی جانب سے کپتان وسیم 67 اور راہول چوپڑا 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان کی طرف سے شرف الدین اور راشد خان نے 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں پاکستان کے خلاف کھیل چکی ہیں، جہاں دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

دوحہ مذاکرات مکمل،پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی پر اتفاق

دوحہ: اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر...

پاکستان کے پہلے ہاپئراسپیکٹرل سیٹلائٹ کو آج لانچ کیا جائے گا،ترجمان سپارکو

پاکستان سائنسی ترقی کے نئے دورمیں داخل ہوگیا ،پاکستان...

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل...

عمران خان کی سابق ساس لیڈی انیبل گولڈ سمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق...