وزیراعظم اور روسی صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

Date:

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک بڑی اور تاریخی ملاقات،،،وزیر اعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی گرمجوش مصافحے کے ساتھ ہونے والی یہ ملاقات نہ صرف دونوں رہنماؤں کے عزم کی عکاس تھی بلکہ پاکستان اور روس کے تعلقات میں ایک نئے دور کے آغاز کی نوید بھی لے کر آئی,وزیر اعظم شہباز شریف نے روسی صدر کے ساتھ کھل کر دو طرفہ تعلقات پر بات کی۔ گفتگو میں محض رسمی جملے نہیں تھے بلکہ عزم اور اعتماد کی جھلک نمایاں تھی۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور دونوں ممالک زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ جیسے اہم شعبوں میں تعاون کے پروٹوکول پر دستخط کر چکے ہیں۔ یہ تعلقات صرف کاغذوں تک محدود نہیں بلکہ عملی اقدامات میں ڈھل رہے ہیں، اور مستقبل کے سفر کو روشن بنا رہے ہیں۔پاکستان اور روس کے تعلقات ماضی میں بھی کئی شعبوں میں خوشگوار رہے ہیں، لیکن اب وقت ہے کہ انہیں نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے۔ وزیر اعظم نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے، اور روس کے ساتھ تعلقات اس خواب کی تعبیر میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی پاکستان اور وزیر اعظم شہباز شریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے نہ صرف وزیراعظم شہباز شریف کونومبر میں اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی بلکہ پاکستان کو بہترین دوست اور شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس چاہتا ہے کہ یہ تعلقات مزید گہرے اور مضبوط ہوں۔پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ روس پاکستان کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھتا ہے اور امید ہے کہ پاکستانی قوم ان آزمائشوں پر بھی کامیابی سے قابو پا لے گی۔ ان کے یہ الفاظ پاکستان کیلئے یکجہتی، ہمدردی اور تعاون کے جذبات کا عملی ثبوت ہیں۔بیجنگ میں ہونے والی یہ ملاقات محض رسمی گفتگو نہیں بلکہ ایک نئے اعتماد، نئی دوستی اور نئی راہوں کا آغاز ہے۔ پاکستان اور روس کی قیادت کے درمیان یہ مکالمہ اس بات کا اعلان ہے کہ آنے والا وقت ترقی، تعاون اور خوشحالی کا ہے۔ خطے میں امن کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے یہ ملاقات ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

خیبر پختونخوا میں پولیس کی گاڑی پرخوارج کی فائرنگ ، ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبل شہید

بھارت اور افغانستان کے پیسوں پر پلنے والے فتنہ...

فلسطینی اعلیٰ سطحی وفد 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: فلسطین کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چار...

وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی...

اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن اسکینڈل بے نقاب، ایف بی آر کا بدعنوان افسران کے خلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد: اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن اسکینڈل میں...