ایران کے ایٹمی مسئلے کا سفارتی حل اب بھی ممکن ہے، یورپی یونین

Date:

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے ویانا میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی سے ملاقات کے بعد کہا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کا حل اب بھی مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے تلاش کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں، یورپی فریقین کی جوہری معاہدے پر وعدہ خلافیوں کا ذکر کیے بغیر کہا کہ ایران کو چاہیے کہ شفافیت کو یقینی بنائے اور ایٹمی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔کالاس نے مزید کہا کہ یورپی یونین ایجنسی کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس مسئلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔اس سے چند گھنٹے قبل برطانیہ کے وزیر خارجہ دیوڈ لمی نے بھی کہا تھا کہ سنیپ بیک میکانزم فعال ہونے کا مطلب سفارتکاری کا خاتمہ نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وزیراعظم اور روسی صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک بڑی اور تاریخی...

بنوں میں ایف سی لائن پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام،5 دہشت گرد ہلاک

دشمن سے ڈالر لے کر پاکستان پر وار،فتنۂ خوارج...

مودی۔امت شاہ جوڑی کا زوال، بی جے پی اندرونی بحران کا شکار

بھارت میں بی جے پی کے اقتدار کی گرفت...