بنوں میں ایف سی لائن پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام،5 دہشت گرد ہلاک

Date:

دشمن سے ڈالر لے کر پاکستان پر وار،فتنۂ خوارج نے ایک بارپھربنایاپاک فوج اور سکیورٹی فورسزکو نشانہ،خیبر پختونخوا کےضلع بنوں میں ایف سی لائن پرحملہ کرکے بڑی تباہی پھیلانے کی کوشش کی، لیکن پاک فوج کے جری جوانوں نے بروقت جوابی کارروائی کرکےدہشت گردوں کےبڑے حملے کو ناکام بنا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو لائن کی دیوار سے ٹکرایا، فوج کی جوابی آپریشن کے دوران پانچ دہشت گرد واصلِ جہنم ہوئے، اور ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے۔جوابی کارروائی کے دوران چھ جوان بھی وطن پر قربان ہوگئےسکیورٹی ذرائع کے مطابق پانچ دہشت گرد رات گئے ایف سی لائن میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں گھنٹوں تک فائرنگ اور دھماکوں کا تبادلہ جاری رہا۔ ہر طرف گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور دھماکوں کی آوازوں نے علاقے کو لرزا دیا،

قریبی آبادیوں کے گھروں کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے، مگر بہادر سپاہیوں نے کسی قیمت پر دشمن کو کامیاب نہ ہونے دیا۔اس دوران پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تمام راستے بند کر دیے گئے تاکہ دہشت گردوں کو بھاگنے کا کوئی موقع نہ مل سکے۔ ڈی پی او بنوں سلیم کلاچی خود محاذ پر موجود رہے اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی قیادت کرتے رہے۔ کوئیک ریسپانس یونٹ نے بھی بروقت پہنچ کر دہشت گردوں کے قلع قمع میں اہم کردار ادا کیا۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی پیسوں پر پلنے والے دہشت گردوں کا یہ منصوبہ پاکستان کے امن کو تاراج کرنے کی ایک اور ناکام کوشش تھی، لیکن پاک فوج اور پولیس کی جرات، جذبے اور بروقت حکمتِ عملی کے باعث دشمن کو عبرت ناک انجام ملا۔کارروائی مکمل ہونے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا بڑا منصوبہ تھا جسے بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کے سہولت کار اور ڈالر پر پلنے والے فتنۂ خوارج جہاں کہیں بھی ہوں گے، ان کا انجام صرف اور صرف موت ہے۔یہ کامیاب آپریشن اس بات کا اعلان ہے کہ پاکستان کے محافظ جاگ رہے ہیں۔ دشمن چاہے اندر سے وار کرے یا باہر سے، ہماری بہادر فورسز ہر وار کو ناکام بنائیں گی۔ پاکستان کی سرزمین پر میلی آنکھ ڈالنے والے ہمیشہ عبرت کا نشان بنتے رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وزیراعظم اور روسی صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک بڑی اور تاریخی...

مودی۔امت شاہ جوڑی کا زوال، بی جے پی اندرونی بحران کا شکار

بھارت میں بی جے پی کے اقتدار کی گرفت...

مچل سٹارک کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی...