سہ ملکی سیریز،افغانستان نے متحدہ امارات کو 38 رنز سے ہرادیا

Date:

سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 38 رنز سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے اس میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا انتخاب کیا۔افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ ان کی جانب سے ابراہیم زادران نے 63 اور صدیق اللہ اتل نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کریم جنت 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ یو اے ای کی طرف سے محمد روہید اور صغیر خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 150 رنز ہی بنا سکی۔ ان کی جانب سے کپتان وسیم 67 اور راہول چوپڑا 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان کی طرف سے شرف الدین اور راشد خان نے 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں پاکستان کے خلاف کھیل چکی ہیں، جہاں دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مودی۔امت شاہ جوڑی کا زوال، بی جے پی اندرونی بحران کا شکار

بھارت میں بی جے پی کے اقتدار کی گرفت...

مچل سٹارک کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی...

کراچی میں ایام عزا کے الوداعی روز چپ تعزیہ کا پہلا جلوس نشتر پارک سے برآمد

ذرائع کے مطابق چپ تعزیہ کا پہلا جلوس صبح...

ایران کے ایٹمی مسئلے کا سفارتی حل اب بھی ممکن ہے، یورپی یونین

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...