شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس نے بھارتی حکومت کی خارجہ پالیسی کی کمزوریاں عیاں کر دیں۔ اجلاس کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی باڈی لینگوئج مایوسی، تنہائی اور سفارتی ناکامی کا اظہار کر رہی تھی۔ اجلاس کے دوران مصنوعی مسکراہٹیں بھی بھارت کی ناکام خارجہ حکمت عملی کو چھپانے میں ناکام رہیں۔ایس سی او سربراہی اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم کا غیر پیشہ ورانہ رویہ ان کی سفارتی اہلیت پر سوال اٹھاتا رہا۔ مودی نے چین اور روس کے ساتھ تعلقات کا تاثر دینے کے لیے مصافحے اور ملاقاتوں کا سہارا لیا، تاہم یہ محض دکھاوا زمینی حقائق کو نہیں بدل سکا۔مودی عسکری محاذ پر شکست، امریکی ٹیرف سے معاشی دباؤ اور سرحدی تنازع کے باوجود چین کے سامنے جھکنے پر مجبور نظر آئے۔ بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں اور جاری سرحدی تنازعات بھارت-چین تعلقات کی حقیقی تصویر پیش کرتے ہیں۔مودی کی جنگی پالیسیاں اور دہشت گردی کی پشت پناہی نے بھارت کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا ہے، اور دنیا بھارتی حکومت کے کھوکھلے دعوؤں پر مزید اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔ مودی سفارتی محاذ پر ہزیمت کی علامت بن چکے ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: بھارتی حکومت کی سفارتی ناکامیاں بے نقاب
Date: