مچل سٹارک کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Date:

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسٹارک نے ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ پر مکمل توجہ دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔مچل اسٹارک نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 65 میچز کھیل کر 79 وکٹیں حاصل کیں۔

ریٹائرمنٹ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ ان کی پہلی ترجیح رہی ہے، تاہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھارت ٹیسٹ ٹور، ایشیز سیریز اور 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں بہترین فٹنس کے ساتھ عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم رکھتے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے مچل اسٹارک کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سیریز میں پیٹ کمنز مینجمنٹ پلان کے تحت شامل نہیں ہوں گے، کیونکہ انہیں کمر کے نچلے حصے میں تکلیف ہے اور تشخیص جاری ہے۔

پیٹ کمنز بھارت کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے۔ یہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 4 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کراچی: امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی، 11 ہلاکتوں پر تحقیقات کا آغاز

کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہونے والی...

پنجاب حکومت کا صوبے میں پانی ذخیرہ کرنے کیلئے 17 نئے چھوٹے ڈیم بنانے کا فیصلہ

لاہور: مریم نواز کی زیر صدارت پوسٹ فلڈ انتظامات...