بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ دنیا میں رونما ہونے والی بڑی تبدیلیوں کے پیشِ نظر چین اور پاکستان کے مضبوط تعلقات خطے کے امن اور ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو مزید قریب آنا چاہیے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے حامل چین-پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنا چاہیے تاکہ عوام زیادہ فائدہ اٹھا سکیں اور یہ تعلقات دیگر ممالک کے لیے مثال بن سکیں۔چینی صدر نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک اور آزاد تجارتی معاہدے کو مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے اور امید ظاہر کی کہ پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی سلامتی کے لیے مؤثر اقدامات کرے گا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کو دنیا میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے اہم قرار دیا اور اس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ’’ایک چین پالیسی‘‘ پر قائم ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں تمام چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی
وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی صدر میں ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
Date: