ذرائع کے مطابق چپ تعزیہ کا پہلا جلوس صبح 8 بجے نشتر پارک سے بر آمد ہوا، جلوس سے قبل مجلس برپا کی گئی، جس سے علامہ باقر زیدی نے خطاب کیا۔عزاداروں کی بڑی تعداد نے مجلس عزاء میں شرکت کی، جلوس صدر سے ہوتا ہوا نور باغ مسافر خانہ کھارادر میں ختم ہوگا، جلوس اس وقت اپنے روایتی راستوں پہ گامزن ہے۔دوسرا جلوس بعد نماز ظہرین گولیمار میں واقع امام بارگاہ قصر مصیب سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا تین ہٹی پہنچے گا، پھر جیل کے مرکزی دروازے کے سامنے سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ شاہ نجف میں رات 10 بجے کے قریب اختتام پذیر ہوگا۔
کراچی میں ایام عزا کے الوداعی روز چپ تعزیہ کا پہلا جلوس نشتر پارک سے برآمد
Date: