سکھر کو جدید اور ماحول دوست شہر بنانے کے لیے میگا منصوبہ، میئر سکھر کی ایشین ڈویلپمنٹ بینک مشن سے اہم ملاقات

Date:

سکھر: میئر سکھر اور ترجمان حکومتِ سندھ، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کے مشن کے ساتھ سکھر کے مستقبل کے لیے ایک بڑے منصوبے پر اہم میٹنگ ہوئی ہے، جس کا مقصد سکھر کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا اور بین الاقوامی معیار کا شہر بنانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے میں سب سے زیادہ توجہ ماحولیاتی تبدیلی (Climate Change) کے چیلنجز سے نمٹنے اور ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے پر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے جامع حکمتِ عملی تیار کی گئی ہے جس میں درج ذیل نکات شامل ہیں

کلائمیٹ چینج اور ماحولیاتی تحفظ: ماحول دوست اقدامات، کاربن اخراج میں کمی اور پائیدار ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ شجرکاری اور سبزہ زاروں کا فروغ: بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم، پارکس اور گرین اسپیسز کی توسیع کی جائے گی تاکہ شہریوں کو خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ قابلِ تجدید توانائی (Renewable Energy): شمسی توانائی اور دیگر رینیوایبل ذرائع کے استعمال سے توانائی کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔ الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے اقدامات: شہر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈرینیج اور سیوریج سسٹم کی بہتری: بارش اور سیلابی پانی کے مؤثر اخراج اور پرانے سیوریج نظام کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ پانی کے مسائل کا حل: جدید واٹر مینجمنٹ سسٹم اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ٹریفک کے مسائل کا حل: جدید ٹریفک مینجمنٹ، انڈر پاسز اور بہتر پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظامات کیے جائیں گے۔

بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ یہ منصوبہ سکھر کے شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے، ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے اور شہر کو ایک ماڈل انٹرنیشنل سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے باہر دھماکہ، 12 افراد جاں بحق، 31 زخمی

کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے باہر...

پنجاب جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے جنگل کی...

پنجاب میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری، سینکڑوں متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل

پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کھولڑہ پوائنٹ، ہسو والی،...