پنجاب جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا بڑا فیصلہ

Date:

پنجاب حکومت نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کی مدد سے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط تیار کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے مطابق صوبے کے تمام جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانا اور غیر قانونی کٹائی کا خاتمہ ہے۔محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس حکم نامے پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ایندھن سمیت ہر قسم کی لکڑی کی نیلامی پر تاحکم ثانی پابندی ہوگی۔ماہرینِ ماحولیات نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس دلیرانہ فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ماضی میں نیلامی کے نام پر جنگلات کے درخت بے رحمی سے کاٹے جاتے تھے اور پیسہ چند افراد کی جیبوں میں چلا جاتا تھا۔ یہ اقدام نہ صرف ماحول کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ شفافیت کو بھی یقینی بنائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related