پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کھولڑہ پوائنٹ، ہسو والی، بدھوانہ، جھنگ اور ضلع چنیوٹ میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوانوں نے کشتیوں کے ذریعے سینکڑوں افراد اور ان کے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ امدادی سرگرمیوں کے دوران متاثرین کے لیے کپڑوں، راشن اور ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔پاک فوج نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپس قائم کر دیے ہیں، جہاں ضرورت مند افراد کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اب تک سینکڑوں بزرگ، خواتین اور بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ متاثرین نے پاک فوج کے اس مثالی کردار کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پنجاب میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری، سینکڑوں متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل
Date: