کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے باہر دھماکہ، 12 افراد جاں بحق، 31 زخمی

Date:

کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے باہر خوفناک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب جلسہ اختتام پذیر ہو رہا تھا۔دھماکا اختر مینگل کے گاڑئی کے قریب ہوا تاہم وہ حملے میں محفوظرہے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے جبکہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ بارودی مواد سے کیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان اور اعلیٰ حکام نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

خیبر پختونخوا میں پولیس کی گاڑی پرخوارج کی فائرنگ ، ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبل شہید

بھارت اور افغانستان کے پیسوں پر پلنے والے فتنہ...

فلسطینی اعلیٰ سطحی وفد 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: فلسطین کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چار...

وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی...

اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن اسکینڈل بے نقاب، ایف بی آر کا بدعنوان افسران کے خلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد: اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن اسکینڈل میں...