خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ، 8 ماہ میں 605 واقعات رپورٹ

Date:

پشاور: سنٹرل پولیس آفس (سی پی او) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران 605 دہشت گردی کے واقعات رپورٹ کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان واقعات میں 138 عام شہری جاں بحق اور 352 زخمی ہوئے، جبکہ 79 پولیس اہلکار شہید اور 130 زخمی ہوئے۔ صرف گزشتہ ماہ ہی دہشت گردی کے 129 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔
سی پی او کے مطابق، دہشت گردی کے ان واقعات میں 351 ملزمان کو نامزد کیا گیا، جن میں سے 32 ہلاک اور 5 گرفتار ہوئے۔ اگست کے مہینے میں 13 پولیس اہلکار شہید اور 46 زخمی ہوئے، جبکہ 17 عام شہری بھی دہشت گردوں کا نشانہ بنے اور 51 زخمی ہوئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ سب سے زیادہ 42 دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 186 ملزمان نامزد اور 8 ہلاک کیے گئے۔علاقائی اعداد و شمار کے مطابق، شمالی وزیرستان میں 15، جنوبی وزیرستان میں 14 اور دیر میں 11 دہشت گردی کے واقعات پیش آئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط

 پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان انفراسٹرکچر اور...

آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

آزاد جموں و کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی...

اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے مالی گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی...