فلسطینی اعلیٰ سطحی وفد 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

Date:

اسلام آباد: فلسطین کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ وفد کی سربراہی قاضی القضاۃ فلسطین ڈاکٹر محمود صدقی عبد الرحمن الہباش کر رہے ہیں۔ وفد میں امام مسجد اقصیٰ اور امام مسجد ابراہیمی بھی شامل ہیں۔اسلام آباد آمد پر وفد کا استقبال چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاء الرحمن، پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زہیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔فلسطینی وفد اپنے قیام کے دوران عالمی سیرت کانفرنس میں شرکت کرے گا اور وزیر اعظم، صدر مملکت اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔قاضی القضاۃ فلسطین ڈاکٹر محمود صدقی نے کہا:پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستانی قوم، حکومت اور ریاست کے فلسطین پر واضح اور جرات مندانہ موقف پر شکر گزار ہیں۔
پاکستان، سعودی عرب اور عالم اسلام کے فلسطین کے مؤقف پر پوری فلسطینی قوم شکر گزار ہے۔وہ وقت قریب ہے جب ان شاءاللہ ہم مسجد اقصیٰ میں اکٹھے ہوں گے اور دو نفل شکرانے کے ادا کریں گے۔ماہ ستمبر میں کئی ممالک فلسطین کو ایک آزاد و خود مختار ریاست تسلیم کرنے جا رہے ہیں، جبکہ اسرائیل ظلم و ستم کی وجہ سے عالمی سطح پر تنہا ہوتا جا رہا ہے۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا: پاکستان، پاکستانی قوم اور حکومت ہر لمحہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔ہم اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست سمجھتے ہیں۔پاکستان ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اہل فلسطین کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

براہ راست یا بالواسطہ کسی بھی سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا، آرمی چیف

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح...

ایرانی سپریم لیڈر نےٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای...

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب...

افغان حکومت نےٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ افغانستان کے ساتھ...