وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

Date:

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے افغانستان میں آنے والے حالیہ تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق، امدادی سامان میں راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیاں اور ادویات شامل ہیں۔ یہ سامان 40 فٹ کنٹینر والے 5 ٹرکوں کے ذریعے طورخم بارڈر کے راستے افغانستان بھیجا جا رہا ہے۔امدادی سامان کی روانگی کی تقریب 3 ستمبر کو اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے وئیر ہاؤس پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی سمیت این ڈی ایم اے اور وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔این ڈی ایم اے کے مطابق، پاکستان مشکل وقت میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرین کی بحالی تک تعاون جاری رکھا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھاٹی گیٹ واقعہ مجرمانہ غفلت ہے، ذمہ داروں کو سزا ملے گی: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھاٹی چوک میں...

افغان سرزمین دہشتگردی کا مرکز بننے کا خدشہ، خطے کے امن کو خطرات لاحق

ماہرین اور عالمی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ...

ایران امریکا کشیدگی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

ذرائع کے مطابق خلیج کے خطے میں جاری کشیدگی...

ایران پر حملہ ،پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ایرانی سفیر

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی سفیر...