ملک بھر میں آج جشن عید میلادالنبیﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

Date:

ملک بھر میں نبی پاک حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یومِ ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ مختلف شہروں کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو برقی قمقموں، روشنیوں اور سبز جھنڈیوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، جبکہ سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا ہے۔ کئی شاہراہوں اور بازاروں پر محرابیں اور آرائشی دروازے نصب کیے گئے ہیں، اور مساجد کو بھی برقی قمقموں سے مزین کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا اہتمام جاری ہے، اور فضا درود و سلام سے معطر ہے۔جشن کی مناسبت سے مختلف علاقوں میں نیاز تقسیم کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 12 ربیع الاول کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے اقدامات کیے ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کی 92 برس کی عمر میں دوسری شادی

مولانا شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے...

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی،آئی ایس پی آر

پاکستانی بحری جہاز یرموک نے سعودی قیادت میں قائم...

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی خارجیوں کے خلاف بڑی کارروائی، ٹھکانے اور سرنگیں تباہ

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر باجوڑ...

ہیوسٹن کے ارب پتی جوڑے کا عظیم کام،فلاحی کاموں کے لیے کتنی دولت نچھاور کردی حیران کن خبر

امریکی شہر ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے ارب پتی...