امریکی سینٹرل کمانڈ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئےامدادی سامان کی کھیپ پہنچ گئی

Date:

پاکستان میں سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیش نظر امریکہ نے آرمی سینٹرل کمانڈ (یو ایس آر سینٹ) کے ذریعے متاثرہ آبادی کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی ہے۔

کل چھ پروازیں طے کی گئی ہیں جن میں خیمے، پانی نکالنے کے پمپ اور جنریٹر سمیت ضروری سامان شامل ہے۔پہلی پرواز آج پاکستان پہنچی،

جہاں امریکی نگران سفیر اور یو ایس آر سینٹ کے کمانڈر نے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی اور امدادی سامان باضابطہ طور پر پاک فوج کے حوالے کیا۔

یہ سامان پاک فوج کے فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقل کیا جائے گا، جہاں سے اسے متاثرہ لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔پاکستان کی حکومت اور عوام نے اس مشکل گھڑی میں بروقت تعاون اور یکجہتی پر امریکی حکومت اور فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related