بلاول بھٹو کاوزیرِاعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،کسانوں کےمسائل سے آگاہ کیا

Date:

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قصور میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے بعد وزیرِاعظم شہباز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور پنجاب کے کسانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب کے باعث پنجاب میں زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس لیے وفاق کو صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کسانوں کے لیے ریلیف اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آفت زدہ اضلاع کے کسانوں کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں اور زرعی قرضوں کی ادائیگی کا مسئلہ حل کیا جائے۔ سیلاب متاثرہ کسانوں کے قرضے یا تو معاف کیے جائیں یا ادائیگی میں سہولت فراہم کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ آفت زدہ علاقوں کے کسانوں کی مدد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت نقد امداد بھی فراہم کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بہت ہوگیا،واشنگٹن حکم نہ چلائے،وینزویلا کادوٹوک پیغام

وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی راڈریگز نے امریکی دباؤ...

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایران کا دوٹوک اعلان

ایران نے کسی بھی ممکنہ فوجی جارحیت کی صورت...

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری بیڑے کی آمد پر ایرانی بحریہ کا تاریخی طاقت کا مظاہرہ

آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری بیڑے کی آمد...