جشن عید میلاد،وفاقی دارلحکومت میں 31صوبائی دارلحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی

Date:

یومِ ولادتِ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس مبارک موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات اور روح پرور محافل کا اہتمام کیا گیا ہے۔نمازِ فجر کے بعد وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک فوج کی جانب سے 31 توپوں کی سلامی جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ سلامی کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر بلند کیا، اور فضا اللہ اکبر اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔12 ربیع الاول کی مناسبت سے ملک بھر میں رات بھر چراغاں کیا گیا۔ گلیاں، بازار اور مساجد روشنیوں سے جگمگا اٹھیں۔ محافلِ میلاد میں حضور ﷺ کی خدمت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے اور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پنجاب میں سیلابی صورتحال، ضمنی انتخابات ملتوی

ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث پانی کی...

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس اکھاڑا بن گیا

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایک...

پی ٹی آئی اور انڈا بردار خواتین

آج کل پی ٹی آئی کے ستارے ایسی گردش...

بلاول بھٹو کاوزیرِاعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،کسانوں کےمسائل سے آگاہ کیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قصور میں...