ملک بھر میں آج جشن عید میلادالنبیﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

Date:

ملک بھر میں نبی پاک حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یومِ ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ مختلف شہروں کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو برقی قمقموں، روشنیوں اور سبز جھنڈیوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، جبکہ سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا ہے۔ کئی شاہراہوں اور بازاروں پر محرابیں اور آرائشی دروازے نصب کیے گئے ہیں، اور مساجد کو بھی برقی قمقموں سے مزین کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا اہتمام جاری ہے، اور فضا درود و سلام سے معطر ہے۔جشن کی مناسبت سے مختلف علاقوں میں نیاز تقسیم کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 12 ربیع الاول کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے اقدامات کیے ہیں۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

براہ راست یا بالواسطہ کسی بھی سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا، آرمی چیف

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح...

ایرانی سپریم لیڈر نےٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای...

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب...

افغان حکومت نےٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ افغانستان کے ساتھ...