یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ "اللہ ہو” جاری کر دیا

Date:

یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ "اللہ ہو” جاری کر دیا ہے، جسے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنی آواز دی ہے۔ یہ نغمہ تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان بیان کرتا ہے۔نغمے میں پاک افواج کی بہادری اور پاکستانی قوم کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ "اللہ ہو” کی گونج دشمن کے لیے للکار اور وطن سے بے پناہ محبت کا پیغام ہے۔ اس میں دفاعِ وطن کے عزم، بہادری، قربانی اور وقار کا دلکش امتزاج موجود ہے۔اس نغمے کے ذریعے سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جانبازوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندانہ کردار کو نمایاں کیا گیا ہے، جبکہ پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا یہ نغمہ قربانی، عزم اور تجدیدِ عہد وفا کا حقیقی مظہر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پنجاب میں سیلابی صورتحال، ضمنی انتخابات ملتوی

ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث پانی کی...

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس اکھاڑا بن گیا

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایک...

پی ٹی آئی اور انڈا بردار خواتین

آج کل پی ٹی آئی کے ستارے ایسی گردش...

بلاول بھٹو کاوزیرِاعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،کسانوں کےمسائل سے آگاہ کیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قصور میں...