یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پشاور میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ کور کمانڈر پشاور نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔تقریب میں شہداء کے اہلِ خانہ، عسکری و سول حکام، طلباء و طالبات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اہلِ خانہ اور دیگر شرکاء نے بھی یادگارِ شہداء پر پھول رکھے۔شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقریب میں شریک عوام اور طلباء کا جذبۂ حب الوطنی اور پاک فوج سے محبت و عقیدت قابلِ دید تھا۔
یوم دفاع پر پشاور میں یادگار شہداپر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب
Date: