6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں بہادری، اتحاد اور عزم کی علامت ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

Date:

آج ملک بھر میں یومِ دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا وہ دن ہے جو بہادری، اتحاد اور عزم کی علامت ہے۔ 60 برس قبل بہادر افواج نے عوام کے تعاون سے دشمن کی جارحیت ناکام بنائی اور 1965ء کا وہ ناقابلِ تسخیر جذبہ آج بھی زندہ ہے۔یومِ دفاع و شہداء کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حالیہ معرکے میں بھی مسلح افواج اور عوام آہنی دیوار ثابت ہوئے، جبکہ ہماری فوج، بحریہ اور فضائیہ نے بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تزویراتی وژن نے دشمن کے تکبر کو مٹا کر نئی تاریخ رقم کی۔ اس دن ہم اپنے بہادر شہداء کو خراجِ تحسین اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جن کی قربانیاں آئندہ نسلوں کے لیے مثال ہیں۔وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ پُرامن، بقائے باہمی اور تعمیری تعلقات کی پالیسی پر قائم ہے، لیکن ہم بھارتی اشتعال انگیزیوں اور بدلتے علاقائی حالات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ ہم اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط اور جدید بناتے رہیں گے اور غیر ملکی پراکسیوں کی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند کو ختم کرنے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور اس مشن کی تکمیل تک پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہے گی۔انہوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہدِ آزادی کو طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا، جبکہ فلسطین میں جاری مظالم کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت کو روکا جائے اور غزہ کے عوام تک فوری انسانی امداد پہنچائی جائے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں، اس لیے ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر ہم سب کو پائیدار خوشحالی اور خود انحصاری کے لیے کام کرنا ہوگا۔ یومِ دفاع کے موقع پر ہمیں قائداعظم کے ایمان، اتحاد اور قربانی کے اصولوں پر عمل کے عزم کو تازہ کرنا چاہیے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر ایک محفوظ، متحد اور خوشحال پاکستان کے لیے محنت کریں۔ پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پنجاب میں سیلابی صورتحال، ضمنی انتخابات ملتوی

ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث پانی کی...

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس اکھاڑا بن گیا

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایک...

پی ٹی آئی اور انڈا بردار خواتین

آج کل پی ٹی آئی کے ستارے ایسی گردش...

بلاول بھٹو کاوزیرِاعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،کسانوں کےمسائل سے آگاہ کیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قصور میں...