پی ٹی آئی اور انڈا بردار خواتین

Date:

آج کل پی ٹی آئی کے ستارے ایسی گردش میں ہیں کہ لگتا ہے نجومی بھی ہاتھ کھڑے کرچکے ہیں۔ جلسے ہوں یا اجلاس، عدالت ہو یا جیل کے باہر کی گلی، ہر روز کوئی نہ کوئی نیا رولا تیار رہتا ہے۔جمعے کو اڈیالہ جیل کے باہر وہی ہوا جسے عوامی زبان میں کہتے ہیں،،انڈا دے مارا!نیا رولا پیش آیا اڈیالہ جیل کے باہر جہاں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک ایک انڈا سنسناتا ہوا آیا اور عین ٹارگٹ پر جا لگا۔ یوں لگا جیسے کوئی سپرہٹ ڈرامے کا کلائمکس ہو رہا ہو۔پھر کیا تھا؟ہر طرف ہلچل مچ گئی، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کی دوڑیں لگ گئیں لیکن اس سے پہلے ہی انڈا پھینکنے والی خواتین نے بھی کمال دکھایا اور فلمی اسٹائل میں ہی رفو چکر ہونے میں کامیاب ہوگئیں علیمہ خان نے بڑے صبر و تحمل کے ساتھ کہا ہمیں فکر نہیں، ہمیں پتہ ہے یہ سب ہوگا، ہم پہلے سے تیار رہتے ہیں۔اب آتے ہیں پولیس کے بیان پرترجمان راولپنڈی پولیس نے انکشاف کیا کہ انڈا پھینکنے والی خواتین کسی اور پارٹی کی نہیں بلکہ تحریک انصاف کی ہی تھیں! یعنی پارٹی کے اندر کا انڈا پارٹی پر ہی گر گیا۔پارتی ترجمان نے انڈا بردار خواتین کو تحویل میں لئے جانے کا بھی اعلان کیا اور یوں اب یہ کیس کیس بن گیا ہے ریاست بمقابلہ انڈا بردار خواتین،، لیکن پی ٹی آئی نے بھی مخالفین پر اس کھیل کے کھلاڑی ہونے کا الزام لگا دیا ہے ، آنے والے دنوں مین دیکھتے ہیں کہ انڈا بردار خواتین کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آزادکشمیر رجمنٹ کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کا 77 واں یوم شہادت

آزاد کشمیر رجمنٹ کے نڈر اور بہادر سپوت نائیک...

مذاکرات کا دوسرا دور،پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی کی روک تھام کا پلان دیدیا

استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا...

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی،راجہ فاروق حیدر

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر اور...

افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری جنگ کو جلد از جلد ختم کر دیا جائے گا۔ٹرمپ

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایک تقریب سے خطاب...