وزیرِاعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی، جس دوران امریکی کمپنیوں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں ابتدائی طور پر 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق پاکستان سے سونا، تانبا اور دیگر معدنیات برآمد کی جائیں گی جبکہ ایک امریکی کمپنی پاکستان میں جدید پولی میٹلک ریفائنری قائم کرے گی۔ یہ معاہدہ روزگار کے مواقع، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور پائیدار ترقی کو یقینی بنائے گا، جبکہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں طویل مدتی شراکت داری کی خواہش رکھتی ہیں۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ امریکی وفد نے کان کنی اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔ ایف ڈبلیو او اور ایک امریکی کمپنی کے درمیان اہم معدنیات سے متعلق تاریخی معاہدہ ہوا جبکہ امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں موجود سونے، تانبے اور دیگر معدنی وسائل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اسی طرح این ایل سی اور ایک امریکی کمپنی کے درمیان لاگسٹکس اور تعمیرات کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہوئے۔اعلامیے کے مطابق دو اہم معاہدے طے پائے جن کے تحت معدنیات اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا۔ پاکستان سے اینٹیمونی، تانبا، سونا اور ٹنگسٹن برآمد کیا جائے گا، جبکہ امریکی کمپنی یہاں ایک جدید پولی میٹلک ریفائنری قائم کرے گی۔ یہ معاہدے روزگار، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور پائیدار ترقی کے ضامن ہوں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ طویل مدتی تعلقات چاہتی ہیں، اور یہ دورہ اور معاہدے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی نئی مثال ہیں۔
امریکی کمپنیوںکا پاکستان میں مختلف شعبوں میں 50 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان
Date: