وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ سے ترکی کے سفیر عرفان نازیروغلو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئی سی ٹی تعاون، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور اختراعات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔پاکستان میں ٹیکنالوجی پارک کے قیام اور نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ و فیلوشپ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر آئی ٹی نے کہا کہ وزیراعظم کے "ڈیجیٹل نیشن ویژن” کے تحت پاکستان ترکی کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے۔ ترک سفیر نے یقین دلایا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ ڈیجیٹل روابط اور مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھائے گا۔
وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ترکی کے سفیر عرفان نازیروغلوکی ملاقات
Date: